• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

Admin

Administrator
Staff member
بائیوفرٹیلائزر زراعت میں استعمال ہونے والی ایک نئی اصلاح ہے۔اس میں شامل بیکٹیریا زمین کی صحت کے ذامن، پودوں کی بڑھوتری اور پیداوار میں اچھا خاصہ اضافے کا سبب بنتے ہیں۔یہ فصلوں کو مطلوبہ غذائی عناصر،نائٹروجن،فاسفورس،پوٹاشیم وغیرہ کی فراہمی بہتر بناتی ہے اور ایسے ہارمون اور اینزائمز، وٹامن پیدا کرتے ہیں جو فصل کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔یہ بیماریوں خشکی،کلر تھور یا شدید موسمی حالات میں پودوں کو ان مشکلات کے خلاف استحکام دیتے ہیں اور زمین کے اندر مضر جراثیم یعنی (Pathogenes)کا قلع قمع کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کے ساتھ ساتھ مفید جراثیم کی تعداد بھی بڑھاتے ہیں تاکہ پودے کی جڑوں میں یہ مفید جرثومے زیادہ مقدار میں رہ پائیں یہ جرثومے زمین میں موجود نامیاتی مادے یا فصل کی جڑوں سے خارج ہونے والے گلوکوز،کاربن اور نائٹروجن کمپاؤنڈز سے خوراک حاصل کرتے ہیں۔
بائیوفرٹیلائزر فوائد
.1 نائٹروجن فیکسیشن(N-Fix)
بائیوفرٹیلائزر%40 سے %50 فیصد نائٹروجن سالانہ فکس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ پھلی دار اور غیر پھلی دار دونوں فصلوں کو نائٹروجن مہیا کرتی یے اور باہر سے ڈالی گئی یوریا کو امونیئم نائٹریٹ میں تبدیل کر کے محفوظ کر لیتی ہے اور پودا ضرورت کے مطابق استعمال کرتا رہتا ہے اور ہماری یوریا کی بوری دوگنا سے زیادہ موثر ہوتی ہے۔
.2 فاسفورس اور پوٹاشیئم کی حل پزیری
بائیوفرٹیلائزر کی یہ قسم فاسفورس کی حل پزیری بڑھانے اور ہارمون اور اینٹی بائیوٹک خصوصیت کی حامل ہوتی ہے۔یہ پودوں کو فاسفورس باہر سے فراہم نہیں کرتی بلکہ زمین میں ڈالی گئی فاسفورس کی حل پزیری بہت کم ہوتی ہے یہ اپنی تیزابی خاصیت کی وجہ سے فاسفورس کی حل پزیری میں معاون ہے۔باہر سے ڈالی گئی فاسفورس اور پوٹاشیئم کی کھادیں ایک محتاط اندازے کے مطابق %147فیصدزیادہ موثر ہوتی ہیں۔بائیوفرٹیلائزر کیمیائی کھادوں کا متبادل نہیں ہے بلکہ کیمیائی کھادوں کے اثرکو دوگنا سے ذیادہ کرتا ہے البتہ ان کے استعمال سے کیمیائی کھادوں کی سفارش کردہ مقدار میں کمی کی جا سکتی ہے۔

نوٹ : ایک ایکڑ کے ٹرائل کی لاگت 1500 روپے ہنے ٹرائل کے 50% اخراجات کمپنی برداشت کرے گی یعنی کہ اپ کو 750 روپے میں 1 ایکڑ کا ٹرائل پڑے گا
رابطہ: گرین پاکستان نیچر فارمنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ
محمد اکبر
 
Top