• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

Seasonal corn.

بہترین کاشت کا وقت یکم اگست سے دس اگست
بجائ کے وقت 2 بوری نیوٹرافل ڈی اے پی 1 بوری پوٹاش 10 کلو چیتا سلفر
ڈبل کھیل شمال جنوب نکالیں
کھیل 24 انچ پودے سے پودے کا فاصلہ 7-8 انچ
بیج کو ہومبرے بائر یا روڈولف کی من سوئ یا کروز سنجینٹا کی لازمی لگائیں
بجائ کے 24 گھنٹے کے اندر پریمکسٹرا گولڈ 800 ملی لیٹر سپرے کریں
اگاؤ کے مکمل ہونے کے بعد 30 ملی لیٹر لیوفوران فی ٹینکی کا سپرے لازمی کریں 2-3 ٹینکی 20 لیٹر والی فی ایکڑ استعمال کریں
جب مکئ ایک فٹ کی ہو جا ئے سائبان کمپنی کی 9 لیٹر فی ایکڑ زنک استعمال کریں
دو مرتبہ کسی بھی اچھی کمپنی کی کاربوفیوران کو 100 ملی لیٹر ایما میکٹن (آٹھ کلو کے بیگ )کو لازمی لگا کراستعمال کریں اس سے فال آرمی ورم کا بہترین کنٹرول ملے گا
چار بوری نیوٹرافل یوریا قسطوں میں دیں
ہر یوریا کے ساتھ 1 کلو سلفر ڈرم میں گھول کر لازمی دیں
ٹیسل نکلنے سے دس دن پہلے اور پندرہ دن بعد لازمی زمین تر وتر رکھیں
آخری یوریا ٹیسل نکلنے پر دیں ساتھ 12 کلوگرام حل پزیر پوٹاش کا استعمال لازمی کریں
انشا اللہ بہترین پیداوار آئے گی
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو
 

ch adeel

Member
پر ایکڑ تقریباً پینتالیس ہزار جمع پانچ ہزار زمین کی تیاری
ٹوٹل پچاس ہزار خرچہ
آمد رب دے وس
اللّہ ہی اللّہ
 
اس حساب سے تو خرچ فی ایکڑ ستر سے اسی ہزار ہو گا زمین کا ٹھیکہ ڈالیں اور مزدوری بھی تو بات کہاں پہنچے گی اور آمدن کا کوئی رف اندازہ ہی لگایا ہوتا تو شاید سمجھنے میں آسانی ہوتی۔​
 
میاں صاحب میں نے lp18 چاول لگایا ہوا 2 دن ہوگئے ہیں اسکے بعد 8148 مکئی لگا سکتے ہیں اور اسکے بعد پھر مکئی 6317جنوری کی کاشت کیسی رہے گی اس زمین میں آلو نہیں لگا کے بعد لگا لیتا اب شاید اگست کے آخر یا ستمبر کی 10 کو زمین فارغ ہو​
 
Top