• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

*سفید بال کالے کرنے کے لیے بہترین نسخہ*

Admin

Administrator
Staff member
کچھ لوگوں کے بال زیادہ دماغی کام کرنے یا زکام کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی سفید ہو جاتے ہیں تو انکے لیے دو نسخے
استعمال کریں ان شاء اللہ بال سیاہ ہو جائیں گے اور اگر سیاہ بالوں والے بھی استعمال کریں تو انکے بال جلدی سفید نہیں ہونگے
٭ مہندی کے پتے 12 گرام
کلونجی 7 گرام
لونگ 2 گرام
ناریل کا تیل 1 پاؤ
تمام دواؤں کو ناریل کے تیل میں ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کے جل جائیں اور روزانہ سوتے وقت بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مالش کریں۔
٭ روغنِ بادام شیریں: 250 گرام
روغنِ گل یا روغنِ چنبیلی: 250 گرام
روغنِ کدو : 250 گرام
روغنِ کاہو: 250 گرام
روغنِ بیضہ مرغ: 250 گرام
پانچوں تیل ایک بڑی شیشی میں ملا کر رکھ لیں اور روزانہ رات میں سوتے سے پہلے سر میں ڈال کر انگلیوں کے پور سے ہلکے ہلکے پندرہ سے بیس منٹ مالش کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے بال کبھی سفید نہیں ہوں گے۔
 
Top